کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا، آج بارش کا بھی امکان

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی کا موسم
(فوٹو: ڈان)

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا موسم آئندہ 24 گھنٹوں میں گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم رات کے وقت بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ 2 سے 3 روز میں کراچی کا درجہ حرارت بڑھ جائے گا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کا خدشہ نہیں جبکہ درجہ حرارت 37 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شام یا رات کے وقت کراچی میں ہلکی پھلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے، 18 یا 19 اپریل کو مون سون کا ایک اور اسپیل کراچی سمیت سندھ پر اثرات مرتب کرے گا۔

مون سون اسپیل کے اثرات سے آئندہ کچھ روز میں مزید بارش کی بھی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی کا کم از کم درجہ حرارت 30اعشاریہ 5 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 36ڈگری رہنے کا خدشہ ہے۔

کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے جبکہ شہر میں اس وقت 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں چل رہی ہیں۔ شہر کے زیادہ تر علاقوں میں مطلع ابر آلود اور درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Related Posts