پاکستان بھر میں 9 محرم کے جلوس پرامن طور پر اختتام پذیر

تازہ ترین

تازہ ترین

Muharram 9 processions end across Pakistan

حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد میں 9 محرم الحرام آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا، نو محرم کے جلوس ملک بھر میں پر امن طور پر اختتام پذیر ہوگئے۔

تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مجالس کا انعقاد کیا گیا جبکہ بعض شہروں میں تعزیہ اور عالم کے جلوس بھی نکالے گئے۔

پولیس نے 9 محرم الحرام کے لیے تفصیلی سیکورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ پلان کو حتمی شکل دی ۔

کراچی میں نو محرم کا جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا منزل پر پہنچ کر ختم ہوا، جلوس کی سیکورٹی کیلئے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔

اسلام آباد میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس G/6-2 میں مین امام بارگاہ سے شروع ہوگا، اپنے مقررہ راستے پر چل کر منزل تک پہنچا۔ جلوس کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک کے سخت انتظامات کیے گئے۔

اسلام آباد میں فضل حق روڈ پولی کلینک سے کلثوم پلازہ تک سڑک عام ٹریفک کے لیے بند رہی ۔شہریوں کو کلثوم پلازہ سے چائنہ چوک تک جناح ایونیو استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

صدر روڈ اقبال ہال اور میلوڈی چوک کے درمیان دونوں اطراف سے کل بھی بند رہے گا۔شہری آبپارہ سہروردی روڈ کو متبادل کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔

شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ جلوس کے دوران متبادل راستے استعمال کریں اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

Related Posts