وفاقی حکومت کی وزارتِ صحت سمیت 5 وزارتوں کو ختم کرنے پر مشاورت مکمل

تازہ ترین

تازہ ترین

وفاقی حکومت
(فوٹو: ایکسپریس نیوز)

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر قیادت وفاقی حکومت نے وزارتِ قومی صحت سمیت 5 وزارتیں ختم کرنے پر مشاورت مکمل کر لی ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ ادارہ جاتی اصلاحاتی کمیٹی نے مشاورتی اجلاس میں مذکورہ وزارتوں کے خاتمے پر متعلقہ ملازمین کو بڑے پیکج کے ساتھ گولڈن شیک ہینڈ دینے کی تجویز دے دی۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد ملازمین کو بڑے پیکج کے ساتھ گولڈن شیک ہینڈ اسکیم دی جائے گی۔وزارتِ صحت، آئی ٹی، ٹیلی کام، صنعت و پیداوار، امورِ کشمیر و سیفران سے مشاورت کا عمل مکمل ہوگیا۔

ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ پانچوں وزارتوں کے ملازمین کے مستقبل کا فیصلہ 30 جولائی سے قبل کرلیا جائے گا اور تحلیل شدہ وزارتوں کے ملازمین کو دوسری وزارتوں میں ضم کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

دعوے کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پانچوں وزارتوں کو ختم کرنے سے قبل حتمی فیصلے کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کو اس حوالے سے بریفنگ دی جائے گی، جس کے بعد وزیراعظم اس حوالے سے اہم فیصلہ کریں گے۔

Related Posts