آئندہ سالوں میں کراچی کا درجہ حرارت کتنا بڑھیگا؟ خوفناک پیشگوئی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی کا درجہ حرارت
(فوٹو: جی این این)

آئندہ سالوں میں کراچی کا درجہ حرارت بہت بڑھ جائے گا۔ امریکا کی میری لینڈ یونیورسٹی نے خوفناک پیشگوئی کرتے ہوئے آنے والے وقت سے خبردار کردیا۔ 

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق 2015 کے بعد سے کراچی میں ہرسال گرمی ریکارڈ بنا رہی ہے، اور ایسا کہنا غلط نہیں ہوگا کہ کراچی میں گرمی کی شدت نے شہر کو دہکا دیا ہے۔غیر معمولی موسمیاتی تبدیلیوں سے موسم کی صورتحال تشویشناک ہوچکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا کی میری لینڈ یونیورسٹی نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ آئندہ آنے والے برسوں میں کراچی کا پارہ 3.3 فیصد تک بڑھ جائے گا۔سال 2080 تک دنیا کے 4000 سے زائد شہروں میں درجہ حرارت پانچ سے چھ ڈگری تک بڑھنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

تشویشناک طور پر اس فہرست  میں پاکستان کے بھی کئی شہر شامل ہیں، ملک  کےجو شہرسب سے زیادہ متاثر ہوں گے ان میں کراچی، لاہور، فیصل آباد ، ملتان ، راولپنڈی،، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ شامل ہیں جس سے آنے والے وقت میں گرمی کی شدت کا اندازہ لگایاجاسکتا ہے۔

محققین کا ماننا ہے کہ کراچی کا موسم گرما 18 اعشاریہ 2 فیصد خشک رہنے کا خدشہ ہے، جب کہ موسم سرما 5ڈگری گرم اور صرف 0.4 فیصد بارشوں کا امکان ہے، اس وقت کراچی کا موسم سعودی شہر الباحہ جیسا ہونے لگا ہے جیسا کہ موجودہ گرمی سے ظاہر ہے۔

آج سے ایک روز قبل بھی درجہ حرارت 40 ڈگری کو چھو گیا اور گرمی کی شدت 50 ڈگری سے زیادہ محسوس کی گئی، یکم جولائی کے بعد 17 جولائی کی رات رواں سال کی دوسری گرم ترین رات رہی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جولائی میں رات کا اوسط درجہ حرارت 27.9 ڈگری ہے لیکن 17 جولائی کی رات کم سےکم درجہ حرارت 32 ڈگری  رہا یعنی معمول  سے 4.1 ڈگری سینٹی گریڈ زائد درجہ حرارت کے باعث گرمی عروج پر رہی۔

Related Posts