حیدرآباد، مٹیاری، ٹنڈو الہ یار، بھٹ شاہ سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔
بارش شروع ہوتے ہی صوبے کے کئی علاقوں میں ٹریفک کی روانی میں خلل پڑنے کے ساتھ ساتھ بجلی کا بریک ڈاؤن بھی دیکھا گیا۔
اس کے علاوہ صوبے کے نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ بارش کے پانی سے سڑکیں بھی زیر آب آگئیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
بارش کی پہلی بوند کے ساتھ ہی حیدرآباد کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا کیونکہ 130 فیڈر ٹرپ کر گئے۔
اس ہفتے کے شروع میں، پاکستان کے محکمہ موسمیات نے 16 سے 21 جولائی تک ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کی تھی کیونکہ “مون سون کے درمیانے درجے کے بادل بحیرہ عرب سے داخل ہونے کا امکان ہے جبکہ آج دوپہر میں کراچی میں بھی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ چاروں صوبوں کے ساتھ ساتھ آزاد و جموں کشمیر (اے جے کے) اور گلگت بلتستان (جی بی) کے علاقوں میں موسمی نظام کے زیر اثر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








