کراچی میں عوام کا محافظ ہی ڈاکو نکلا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو اے آر وائی

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں رینجرز کی وردی میں ڈکیتی کرنے والا ملزم رینجرز ہی کا اہلکار نکلا جبکہ ملزم زاہد کو گرفتار کرکے رقم اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پکوان سینٹر میں رینجرز یونیفارم پہنے ملزم کی لوٹ مار کا مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں پکوان سینٹر کے مالک عادل کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی وائرل ہوگئی ہے۔ جس میں ایک شخص کو رینجرز یونیفارم میں دکان میں داخلے ہوتے اور اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم زاہد ڈیوٹی سے ایک ماہ کی چھٹی پر تھا۔ پکوان سینٹر کے مالک عادل جان سے تفتیش کی گئی تو اس نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ ڈکیتی کرنے والے رینجرز کے اہلکار کو جانتا ہے، اس سے رقم کا تنازع چل رہا تھا، جس پر اس نے رقم چھیننے کے بعد اسے اپنے ساتھ سرجانی ٹاؤن لے جاکر چھوڑ دیا تھا۔

رینجرز نے مدعی کی نشاندہی پر ملزم رینجرز اہلکار کے گھر پر چھاپا مارکر اسے گرفتار کرکے 18 لاکھ روپے نقد اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

Related Posts