کراچی کے کس علاقے میں کتنی بارش ہوئی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو دی عزب

محکمہ موسمیات نے کراچی شہر میں سنیچر کے دوپہر ہونے والی موسلا دھار بارش کے حوالے سے اعداد و شمارجاری کردیے ہیں۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر میں ہونے والی بارشوں کے حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہر میں سب سے زیادہ بارش ناظم آباد اور پاپوش کے اطراف میں ہوئی جبکہ ڈی ایچ اے فیز 2 میں سب سے کم بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ناظم آباد پاپوش میں 37.2 ملی میٹر، ماڑی پور میں 23 ملی میٹر، کورنگی میں 22 ملی میٹر، جبکہ قائد آباد کے علاقے میں 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقوں میں 4.5 ملی میٹر، ڈی ایچ اے فیز سیون میں 3.5 ملی میٹر اور سب سے کم ڈی ایچ اے فیز 2 میں بارش ہوئی۔

بارشوں کے بعد امید کی جا رہی تھی کہ گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا مگر بارشیں تھمنے کے بعد زمین سے اٹھنے والی تپش نے بارشوں کا سارا مزہ کرکرا کردیا۔

Related Posts