بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ شردھا کپور نے اپنے بوائے فرینڈ راہل موڈی سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
اداکارہ اپنی نئی فلم ’استری2‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں اور فلم کی ٹریلر لانچ کی تقریب میں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔
اس موقع پر ایک صحافی نے شرھا کپور سے سوال کیا کہ لوگ ان کو اصلی دلہن کے روپ میں دیکھنا چاہتے ہیں، ایسا کب ہوگا؟ اس کا اشارہ ان کے بوائے فرینڈ راہل موڈی سے ان کی شادی کی طرف تھا۔
شردھا کپور نے اس موقع پر مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ وہ استری ہیں، اسے جب دلہن بننا ہوگا وہ بنے گی۔
فلم اسٹری 2 میں شردھا کپور کے علاوہ مرکزی اداکاروں میں راج کمار راؤ، ابھیشیک بنرجی اور پنکج ترپاٹھی شامل ہیں۔
فلم کی کہانی افسانوی اور ٹائم ٹریول پر مبنی ہے۔ یہ فلم 2018 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’اسٹری ‘ کا سیکوئل ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








