سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد چینی باشندہ وادی کافرستان سے تعلق رکھنے والی کیلاشی لڑکی سے شادی کرنے چترال پہنچ گیا۔
چترال پولیس کے مطابق چینی شہری اوجن اور چترال کے تفریحی مقام وادی کافرستان سے تعلق رکھنے والی کیلاش لڑکی شاہین آرا نے کورٹ میرج کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔
تاہم چترال پولیس کے مطابق چینی شہری تصدیق کنندہ نہ ہونے کے باعث کیلاش لڑکی شاہین آرا سے شادی نہ کر سکا۔
چترال پولیس کا کہنا ہے کہ چینی نوجوان اوجن نے تصدیق کنندہ پیش کرنے کے لیے مقامی عدالت سے ایک ہفتے کا وقت مانگ لیا ہے۔
پولیس کے مطابق چین کا باشندہ کیلاش لڑکی سے شادی کرنے کی غرض سے 3 ماہ کے ویزٹ ویزے پر پاکستان آیا ہے۔
واضح رہے کہ چین سے کسی شخص کی کیلاش لڑکی سے شادی کے لئے کافرستان آمد کا یہ منفرد واقعہ ہے۔ کیلاش کے لوگ اپنی منفرد مذہبی ثقافت کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








