مایہ ناز اداکارہ اور ٹی وی میزبان فضا علی نے لائیو شو کے دوران محبت کا وظیفہ پوچھنے پر لڑکی کو جھاڑ دیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ فضا علی نے اپنے پروگرام کے دوران عالمِ دین کے ہمراہ دینی مسائل پر گفتگو کی۔ اس دوران ایک لڑکی نے کال کی اور کہا کہ میں ایک لڑکے کی محبت میں گرفتار ہوں جو مجھے پسند نہیں کرتا، مجھے کوئی وظیفہ بتائیں۔
اداکارہ فضا علی نے لڑکی سے عمر پوچھی جو اس نے 18سال بتائی اور کہا کہ میں لڑکے سے شدید محبت کرتی ہوں، لیکن وہ نہیں کرتا بلکہ لفٹ تک نہیں کرواتا۔ مجھے اس مسئلے کا کوئی حل بتائیں۔ میں 18سال کی ہوں اور انٹرمیڈیٹ کی طالبہ ہوں۔
یہ سنتے ہی فضا علی غصے سے آگ بگولہ ہوگئیں اور 18سالہ کالر کو خوب سنائیں۔ فضا علی نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں کیاہورہا ہے؟ان کو شرم نہیں آتی؟ کیا ان کی شرم اور غیرت بالکل ختم ہوگئی ہے؟کس طریقے سے فون کرکے ایسا سوال کرسکتی ہیں؟
ٹی وی میزبان فضا علی نے کہا کہ بیٹا آپ شرم کریں۔ آپ ٹھیک ہیں؟ آپ کا دماغ ٹھیک ہے؟آپ کو کسی عالم کی یا وظائف کی ضرورت نہیں ہے۔ اس قسم کی لڑکیاں عالم اور جعلی لوگوں کے پاس پھنستی ہیں، بیٹا آپ کو کوئی شرم یا غیرت نہیں ہے؟
فضا علی نے کہا کہ یہاں عالمِ دین بیٹھے ہوئے ہیں اور آپ محبت کے وظائف پوچھ رہی ہیں؟ شرم ہی کوئی نہیں ہے۔ اگر آپ کے ماں باپ یہ بات سنیں تو شرم سے ہی مر جائیں گے۔ اسی طرح کے لوگ عالموں اور باباؤں کے پاس جاتی ہیں اور چکر لگا رہی ہوتی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








