نیا توشہ خانہ ریفرنس، نیب کی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے تفتیش

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان
(فوٹو: آن لائن، الجزیرہ)

راولپنڈی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل میں نئے توشہ خانہ کیس کی تفتیش کی ہے۔

سابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی اور سابق وزیراعظم عمران خان سے تفتیش کیلئے نیب کی ٹیم اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچی جبکہ ٹیم نے گزشتہ روز بھی کم و بیش 45 منٹ تک عمران خان اور سابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی سے توشہ خانہ تحائف کے متعلق مختلف سوالات کیے۔

قومی احتساب بیورو کی تفتیش میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو تحفے میں دئیے گئے بلگیری جیولری سیٹ پر بھی سوالات کیے گئے۔ نیب نے سپریم کورٹ کی جانب سے بریت کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد نئے توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو گرفتار کیا تھا۔

نیب ٹیم نے دونوں ملزمان کا احتساب عدالت سے 8روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا ہے۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو تفتیشی پیش رفت کی رپورٹ کے ساتھ 22جولائی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ دونوں ملزمان کی گرفتاری آج سے 8روز قبل 13جولائی کو ہوئی تھی۔

اڈیالہ جیل میں ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون نے نیب ٹیم کی سربراہی کرتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو گرفتار کیا۔ نئے کیس میں 7 گھڑیوں سمیت 10قیمتی تحائف خلافِ قانون پاس رکھنے اور بیچنے پر تفتیش کی جارہی ہے۔

Related Posts