عورتوں کو جاہل کہنے والے معروف ڈراما رائٹر خلیل الرحمٰن قمر ہنی ٹریپ کا شکار ہوکر آدھی رات کو عورت کے ہاتھوں پٹ گئے۔
خلیل قمر نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے پر لاہور کے پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے خاتون سمیت 4 ملزمان کو دھرلیا ہے۔
معروف رائٹر خلیل الرحمان قمر بھی ہنی ٹریپ ہوگئے، آمنہ عروج نامی خاتون نے انہیں جھانسا دے کر گھر بلا کر ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کا نشانہ بنایا اور لوٹ لیا، آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے خاتون سمیت چار ملزم گرفتار کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔
خلیل الرحمان قمر کو آمنہ عروج نامی خاتون نے ڈراما بنانے کا جھانسا دیکر آدھی رات کو اپنے گھر بلایا۔ خلیل الرحمان کمرے میں بیٹھے ہی تھے کہ 7 سے 8 مسلح افراد داخل ہوئے اور خلیل الرحمان کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔
ملزمان نے خلیل الرحمان کو گاڑی میں بٹھایا اور ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کیا۔ گن پوائنٹ پر ان سے اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار بھی نکلوالیے۔ نقدی، پرس، موبائل اور قیمتی گھڑی بھی چھین لی۔
ایف آئی آر کے مطابق خلیل الرحمان کو کہا گیا تمھیں مارنےکا حکم ہے۔ کلمہ پڑھ لو اور ایک فائر پاؤں کےقریب مارا گیا۔آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے ہنی ٹریپ کرنے والی خاتون سمیت چار ملزمان کو پکڑ لیا جبکہ استعمال کی گئی گاڑی بھی برآمد کرلی گئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








