معروف ڈراما رائٹر اور خواتین پر تنقید کیلئے مشہور خلیل الرحمن قمر کے ایک عورت کے ہاتھوں ہنی ٹریپ کا شکار ہوکر پٹنے کے بعد خیل الرحمن قمر کی تنقید سہنے والی معروف اداکارہ مہوش حیات کی معنی خیز پوسٹ سامنے آگئی ہے۔
مہوش حیات نے اپنی نئی انسٹاگرام پوسٹ میں خواتین کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک خوبصورت بلیک اینڈ وائٹ تصویر پوسٹ کی جس کو مداح بہت زیادہ پسند کررہے ہیں۔
تصویر کے ساتھ مہوش حیات نے کیپشن لکھا کہ یہ تاثر درست نہیں ہے کہ خواتین روز بہ روز بے رحم ہوتی جارہی ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ خواتین اس بات سے زیادہ سے زیادہ آگاہ ہو رہی ہیں کہ وہ کس چیز کی مستحق ہیں اور ان کے ساتھ کیسا سلوک ہونا چاہئے۔
اداکارہ کے بیان کو مداح بہت زیادہ پسند کر رہے ہیں اور ان کی خوبصورتی کی بھی تعریف کرتے نظر آ رہے ہیں، جبکہ کچھ لوگوں نے ان کی اس پوسٹ کو خلیل الرحمن قمر کے واقعے سے بھی جوڑنے کی کوشش کی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








