وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم کی صدارت میں بدھ کی صبح گیارہ بجے ہوگا، جس میں پی ٹی آئی پر پابندی اور عارف علوی، بانی چیرمین پی ٹی آئی اور قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل سکس کا معاملہ بھی زیر غور آنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایس ای سی پی ایکٹ کے تحت خصوصی عدالتوں کا معاملہ بھی زیر غور آے گا۔ پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان ایم او یو اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیرمین تقرری کی منظوری بھی دی جاے گی۔
کابینہ اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا جن میں بیرونی سرمایہ کاروں کو ویزا فری انٹری کی سمری پر غور ہوگا، جبکہ نجکاری کمیشن کے ارکان کی تعداد میں اضافہ کی سمری بھی اجلاس میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔
دوسری طرف وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے نجی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ ہوچکا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








