ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ڈیڈ پول اینڈ ولویرین کا ریلیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جو دنیا بھر کے سینما گھروں میں 26 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔
گزشتہ 17 گھنٹوں کے دوران فلم ڈیڈ پول اینڈ ولویرین کے ریلیز ٹریلر کو 1لاکھ 45ہزار سے زائد بار دیکھا گیا ہے ۔ مارول اسٹوڈیوز کی اس فلم کے نام سے ہی ظاہر ہے کہ ڈیڈ پول اور ولویرین نام کے 2 سپر ہیروز اس فلم میں مختلف ایکشن کے مناظر میں نظر آئیں گے۔
سپر ہیروز کی صلاحیتیں
مارول اسٹوڈیوز کی فلم ڈیڈ پول اینڈ ولویرین میں سپر ہیروز کی جانی پہچانی صلاحیتوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ مثال کے طور پر ڈیڈ پول زخم لگنے یا جسم کا کوئی حصہ کٹ جانے کے بعد اسے دوبارہ از خود ٹھیک کرسکتا ہے اور اس کی جسمانی طاقت اور لڑنے کی صلاحیت بھی عام انسان سے کئی گنا زیادہ ہے۔
دوسری جانب ولویرین کی بعض صلاحیتیں ڈیڈ پول سے ملتی جلتی ہیں جن میں جسم از خود ٹھیک کرلینا شامل ہے، اس کردار کی دیکھنے، سننے اور سونگھنے کی صلاحیت، بھاری اجسام کو اٹھانا، لوہے کے پنجے اور لڑنے کی غیر معمولی صلاحیت فلم کے مختلف مقامات پر عوامی توجہ کا مرکز بنے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








