صارم برنی گرفتار، حکومت کا ٹرسٹ کے معاملات اپنے ہاتھ میں لینے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

صارم برنی
(فوٹو: پاکستان ٹوڈے)

کراچی: معروف سماجی رہنما کی بچوں کو اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتاری کے بعد حکومت نے صارم برنی ٹرسٹ کے معاملات اپنے ہاتھ میں لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے صارم برنی ٹرسٹ کے معاملات اپنے ہاتھ میں لینے کا فیصلہ کرلیا۔ سماجی رہنما صارم برنی پر بچوں کی اسمگلنگ کا الزام تھا جس کے باعث ایف آئی اے نے صارم برنی کو جون کے دوران حراست میں لیا تھا۔

سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ صارم برنی ٹرسٹ کے تحت چلنے والے جو بھی فلاحی کام ہیں، انہیں محکمہ سوشل ویلفیئر سندھ اپنے کنٹرول میں لے گا اور یہ فیصلہ بھی سامنے آیا ہے کہ سندھ حکومت صارم برنی ٹرسٹ کے یتیم خانے کے معاملات بھی خود سنبھالے گی۔

جرم کا اعتراف

اس سے قبل 6 جون کو عدالت نے انسانی اسمگلنگ کے  الزام میں گرفتار سماجی رہنما صارم برنی کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کو ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا تھا۔ عدالت نے صارم برنی کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا مسترد کردی۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی ہیومن ٹریفکنگ پولیس نے صارم برنی کو گرفتار کرکے مقدمہ بھی درج کیا تھا۔ مقدمے کے متن کے مطابق صارم برنی اپنی غلطی تسلیم کرچکے ہیں۔اس کے علاوہ ایک نومسلم خاتون نے صارم برنی پر الزامات لگائے تھے۔

نومسلم خاتون عائشہ ڈوگل نے صارم برنی ٹرسٹ کے سربراہ پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے میری مدد کرنے اور مجھے برطانیہ بھیجنے کے نام پر چندہ جمع کیا اور 50 سے 60 لاکھ جمع کئے مگر مجھے برطانیہ نہیں بھیجا۔میرا پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات اپنے پاس رکھ لیں۔

Related Posts