حکومت شہریوں کے تحفظ کیلئے پوری طرح تیار ہے۔وزیراعظم شہباز شریف

تازہ ترین

تازہ ترین

شہباز شریف
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت شہریوں کے تحفظ کیلئے پوری طرح تیار ہے۔دہشت گردی کی لہر افسوسناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ  حالیہ دنوں میں دہشتگردی میں اضافہ ہواہے،سیکورٹی اداروں پر حملے منظم سازش ہیں ، ہمارے قوم کے عظیم سپوتوں کی سول مسلح فورسز، فوج اور پولیس میں جو شہادتیں ہوئیں، یہ پاکستان کے خلاف منظم سازش ہے۔

وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں ہمسایہ ممالک کا کردار ہے۔ دہشت گردی کی یہ لہر قابل افسوس ہے اس میں کچھ ہمسایہ ممالک کا کردار ہے ان کو برادرانہ طور پر سمجھایا ہے اور گزشتہ دور میں وزیر دفاع خواجہ آصف وہاں گئے بھی تھے۔

کابینہ اجلاس سے خطاب کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ مخلوط حکومت شدید چیلنجز کا سامنا کررہی ہے۔ آئی ایم ایف سے ہمار اسٹاف لیول معاہدہ بہت کاوشوں کے بعد ہوا۔ بدقسمتی سے پاکستان کے بعض سفارتخانوں پر حملے کئے گئے ۔ جرمنی اور لندن میں ہونے والے یہ واقعات انتہائی افسوسناک ہیں۔

اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ حملوں کے ردِ عمل میں متعلقہ سفیروں کو بلاکر ڈی مارش کرنا چاہیے۔سفارتخانوں کی حفاظت یقینی بنانا ہمارا فرض ہے۔ جس پر دفترخارجہ اور نائب وزیراعظم نے فوری طور پر ایکشن لیا۔ہم  غریب آدمی پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے جو آج بھی مہنگائی سے پریشان ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے اپنے پی ایس ڈی پی کو 50 لاکھ روپے کم کرکے 3 ماہ کیلئے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کو ریلیف دیا لیکن یہ کافی نہیں ہے۔ وزارت داخلہ کی کاوشوں سے ویزا رجیم میں مثبت تبدیلی لیکرآئے ہیں۔ جن ممالک سے ویزا فیس نہیں لی جاتی ان کی تعداد 126ہوگئی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ایز آف بزنس کے تحت یہ مراعات دینی چاہئیں۔ ویزا پالیسی سے متعلق کابینہ منظوری دے گی اور پالیسی میں نرمی سے پاکستان غیر ملکیوں کیلئے پرکشش مقام بن گیا ہے۔ یہ ناقابلِ برداشت ہے کہ ٹی ٹی پی پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنائے۔

Related Posts