ارشد ندیم اور فائقہ ریاض اولمپکس میں شرکت کیلئے پیرس روانہ

تازہ ترین

تازہ ترین

ارشد ندیم
(فوٹو: جیو نیوز)

لاہور: ملک کے مایہ ناز جیولین تھروور ارشد ندیم اور ایتھلیٹ فائقہ ریاض اولمپکس کے بڑے ایونٹ میں شرکت کیلئے پیرس روانہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جیولین تھروور ارشد ندیم کوچ سلمان بٹ کے ہمراہ فرانس کے دارالحکومت پیرس کو روانہ ہوئے جبکہ اسپرنٹر فائقہ ریاض بھی پیرس اولمپکس کیلئے روانہ ہوگئی ہیں۔

پاکستان کا نام روشن کرنے والے دونوں ایتھلیٹ اپنے اپنے میدان میں سرگرمِ عمل ہیں۔ ارشد ندیم جیولین تھرو جبکہ فائقہ ریاض 100 میٹر کی ریس میں حصہ لیں گی۔ دونوں کھلاڑی اگست کے مہینے میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ارشد ندیم گروپ راؤنڈ مقابلے میں 6 اگست کو، فائنل میں 8 اگست جبکہ فائزہ ریاض ویمنز کی 100میٹر کی ریس کے ابتدائی راؤنڈ میں 3اگست کو شریک ہوں گی جبکہ 2روز میں پیرس اولمپکس کا عالمی ایونٹ شروع ہوجائے گا۔

پیرس میں 26 جولائی کو شروع ہونے والے پیرس اولمپکس کے آغاز میں پاکستان کے 7 ایتھلیٹس کے علاوہ 3 شوٹرز، 2 سوئمرز بھی ملک کے 18 رکنی دستے میں شامل ہوگئے۔ افسوسناک طور پر ہاکی سمیت دیگر مختلف کھیلوں میں پاکستان خاطرخواہ نمائندگی یقینی نہیں بنا سکا۔

Related Posts