ناجائز تعلقات کا بھیانک انجام، آشنا نے خاتون کے کمسن بیٹے کو قتل کرکے لاش نہر میں بہا دی

تازہ ترین

تازہ ترین

ناجائز تعلقات
(فوٹو: اسکرین گریب)

پنجاب کے شہر سرگودھا میں ناجائز تعلقات کا بھیانک انجام سامنے آگیا۔ آشنا نے خاتون کے کمسن بیٹے کو قتل کرکے لاش نہر میں بہادی۔ پولیس کو ملزم تک پہنچنے میں 9 ماہ لگ گئے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملزم نے شادی شدہ خاتون سے محبت کا جھوٹا دعویٰ کیا۔ ملزم نے بچے کو قتل کرنے کے بعد خاتون کے شوہر کو گمنام فون کالز کے ذریعے کہا کہ بچے کی واپسی کیلئے بیوی کو طلاق دے دو۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

سرگودھا کے نواحی گاؤں 107شمالی کے رہائشی رحمان علی کے 5سالہ بیٹے کو گزشتہ سال ستمبر میں اغوا کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس نے بچے کو تلاش کیا تو کئی ماہ تک سراغ لگانے میں ناکامی ہوئی۔ بعد میں پتہ چلا کہ بچے کی ماں مکرم نامی نوجوان سے ملاقاتیں کرتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون شوہر اور بچے چھوڑ کر کئی بار مکرم کے ساتھ جاچکی ہے اور دونوں شادی کرنا چاہتے ہیں لیکن خاتون کی شاہزیب کو ساتھ رکھنے کی شرط مکرم کے والدین نے نہیں مانی۔ ملزم مکرم نے 5سالہ بچے کو شادی میں رکاوٹ سمجھ کر قتل کردیا۔

مکرم نے خاتون سے شادی کیلئے معصوم بچےشاہزیب کا گلا دبا کر قتل کردیا اور لاش نہر میں بہا دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موبائل ڈیٹا کے حصول کے بعد تفتیش سے پتہ چلا کہ شاہزیب کا قاتل مکرم ہے جبکہ بچے کی والدہ کو قتل کا علم نہیں تھا۔

Related Posts