حکومت نے موبائل فونز پر 25 فیصد ٹیکس عائد کردیا، قیمتوں میں اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Govt imposes 25% tax on imported mobile phones, triggering anther price hike

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے موبائل فونز کی درآمد پر 25 فیصد سیلز ٹیکس کا اعلان کیا ہے جس کی قیمت 500 ڈالر فی یونٹ سے زیادہ ہے۔

ترمیم شدہ سیلز ٹیکس ایکٹ کے مطابق موبائل اور سیٹلائٹ فونز کی درآمدات پر 25 فیصد سیلز ٹیکس لگے گا جس کی درآمدی قیمت 500 ڈالر فی یونٹ سے زیادہ ہے یا اگر پروڈیوسر ڈیوائس سپلائی کرتا ہے تو روپے میں مساوی قیمت ہوگی۔

درآمد یا رجسٹریشن کے وقت سی بی یو حالت میں موبائل فونز 25فیصد سیلز ٹیکس کے تابع ہوں گے۔ تاہم 500 ڈالر سے کم قیمت والے فونز پر 18فیصد سیلز ٹیکس دینا پڑے گا۔

واضح رہے کہ حکومت نے مالی سال 2024-25کے بجٹ میں موبائل فونز کی درآمد پر ٹیکس کا اعلان کیا تھا جس کی وجہ سے ملک میں موبائل فونز مزید مہنگے ہونے کا خدشہ ہے۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکسز کے نفاذ سے ملک میں کاروبار میں کمی ہوگی تاہم مقامی تیار موبائل فونز کی کھپت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

Related Posts