حکومت نے سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مہم پر 5رکنی جے آئی ٹی بنا دی

تازہ ترین

تازہ ترین

سوشل میڈیا
(فوٹو: پکسا بے)

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مہم کے خلاف 5رکنی جے آئی ٹی بنا دی ہے۔ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی تحقیقات کیلئے کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی۔ وفاقی حکومت نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کا عکس سامنے آگیا۔

آئی جی اسلام آباد سوشل میڈیا کے متعلق جے آئی ٹی کے سربراہ ہیں جبکہ ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم، ڈائریکٹر سی ٹی ڈبلیو، ڈی آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی سی ٹی ڈی کو بھی کمیٹی کا رکن بنایا گیا ہے۔

Image

رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے جے آئی ٹی کی تشکیل کو اداروں کے خلاف مہم چلانے والوں کیلئے بری خبر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب پانچ رکنی جے آئی ٹی قائم ہوگئی۔ اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

صوبائی اسمبلی کی رکن حنا پرویز بٹ نے کہا کہ نوجوانوں کو ایک فتنہ پارٹی کے پیچھے لگ کر اپنا مستقبل خراب نہیں کرنا چاہئے۔ یہ ادارے ہمارے ہیں۔ ان اداروں کے باعث ہی ملک کی سلامتی قائم ہے۔ خدارا کچھ عقل سے کام لیں۔

Related Posts