بجلی کی قیمت بل کلیکشن بہتر کرنے سے کم ہوگی۔مفتاح اسماعیل

تازہ ترین

تازہ ترین

مفتاح اسماعیل
(فوٹو: آن لائن)

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بل کلیکشن بہتر کرنے سے بجلی کی قیمت کم ہوگی۔ حکمرانی کا نظام بدلنا ہے۔ یہاں عوامی مفاد کو آگے نہیں لایا جاتا۔

تفصیلات کے مطابق آج میڈیا سے گفتگو کے دوران مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ماضی میں جس کا بل 55 ہزار روپے آتا تھا، آج اس کا بل 1 لاکھ 75 ہزار روپے آرہا ہے۔ زائد بل آئیں گے تو عوام کا بجٹ آؤٹ ہوجائے گا۔

گفتگو کے دوران سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اگر آئی پی پیز بند کریں گے تو بجلی کی لوڈ شیڈنگ بڑھ جائے گی۔ ہمیں آئی پی پیز سمیت دیگر مسائل کے حل کی طرف جانا ہوگا۔

سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کو گرمیوں میں 32 ہزار میگا واٹ بجلی کی ضرورت ہوتی ہے۔ سردیوں میں 10 ہزار میگا واٹ بجلی کی ضرورت پیش آتی ہے۔ آئی پی پیز کو لگانے کے وقت حکمتِ عملی بنانی چاہئے تھی۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی پی پیز کو لگانے کے وقت ڈالر کی قیمت کو بھی دیکھنا چاہئے تھا۔ فکسڈ ریٹ پر نہیں بلکہ بڈنگ پر آئی پی پیز لگنے چاہئے تھے۔ بل کلیکشن بہتر ہوگا تو اس سے بجلی کی قیمت پر فرق پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں بہت سارے ٹیکسز لگائے گئے۔ حکومت 4 مہیینے کیلئے انکم اور سیلز ٹیکس بجلی کے گھریلو صارفین سے ہٹا دے۔ عوام کو بجلی کے بلز میں ریلیف دینے کی ضرورت ہے۔

Related Posts