طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد بھارت کی افغانستان پر نوازشات بڑھ گئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو افغان میڈیا

پاکستان سے دشمنی اور کشیدگی میں اشتراک یا کوئی اور سبب بھارت نے طالبان کے زیر اقتدار افغانستان پر نوازشات کا سلسلہ تیز کر دیا۔

افغانستان پر نوازشات کے سلسلے میں بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جسوال نے اب نئی اطلاع دی ہے کہ ان کا ملک افغانوں کے لیے ویزا جاری کرنے کا عمل دوبارہ شروع کر رہا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق اس اقدام سے افغانوں کے لیے بھارت کا سفر آسان ہو جائے گا۔
کابل اور دہلی کے درمیان طویل تاریخی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے رندھیر جسوال نے افغانستان کو انسانی امداد جاری رکھنے کے بارے میں بھی بات کی۔
ہندوستان ٹائمز نے بھی افغانوں کو ویزے دینے کی خبریں دی ہیں اور اپنے ملک کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے حوالے سے لکھا کہ ایک ٹیکنیکل ٹیم کابل پہنچ گئی ہے اور اس حوالےسے جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔

Related Posts