فرانس میں اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے دوران پیش کیے جانے والے متعدد گستاخانہ آئٹمز پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے یوزرز نے اپنے ردِعمل میں کہا ہے کہ کیا یہ لوگ پاگل ہوگئے ہیں، شائستگی کو بھول ہی چکے ہیں۔
پیرس میں اولمپکس کی افتتاحی تقریب کو بالعموم ثقافت کا مظہر بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ فرانس میں اس تقریب کے منتظمین نے مذہبی اور تاریخی شخصیات کو انتہائی گستاخانہ انداز سے پیش کرکے دنیا بھر میں اشتعال پھیلا دیا ہے۔
یورپ میں نشاۃِ ثانیہ کے عالمی شہرت یافتہ فنکار لیونارڈو دا ونچی کی بنائی ہوئی عیسٰی علیہ السلام کے آخری عشائیے کی تصویر ’دی لاسٹ سَپر‘ کی بھی پیروڈی پیش کی گئی جس پر دنیا بھر میں شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔
سوشل میڈیا پورٹلز کے صارفین کا کہنا ہے کہ اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے دوران ایسے کئی آئٹمز پیش کیے گئے جو کسی بھی حال میں پیش نہیں کیے جانے چاہیے تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








