ججوں، ارکان پارلیمنٹ اور دیگر اداروں کی مفت بجلی ختم کرنے پر کام شروع

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو بزنس ریکارڈر

ملک بھر میں آئی پی پیز کے خلاف جاری آگاہی مہم رنگ لے آئی، انرجی پلاننگ کمیشن میں اخراجات کم کرنے پر کام شروع کر دیا گیا۔

توانائی ڈویژن کے ذرائع کے مطابق آئی پی پیز پر ایمرجنسی پلان پر کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت دیگر وزارتوں میں بھی اخراجات میں کمی پر کام شروع ہو چکا ہے۔

ذرائع ابلاغ میں سامنے آنے والی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تمام اداروں میں مفت بجلی کی فراہمی کی سہولت ختم کرنے، ججوں اور ارکان پارلمینٹ سمیت دیگر اداروں کی فری بجلی اور دوسرے مرحلےمیں مفت پٹرول کی سہولت ختم کرنے پر غور کیا جائے گا۔ نیپرا اور اوگرا کی کارکردگی بھی جانچنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ فیکٹریوں میں ایم ڈی آئی چارجز کم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف انڈسٹری اور کاروبار کو جائز سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

Related Posts