حافظ نعیم الرحمٰن کا کراچی سمیت دیگر شہروں میں بھی دھرنے کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

حافظ نعیم
(فوٹو: آن لائن)

امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کراچی سمیت دیگر شہروں میں بھی دھرنے کا اعلان کردیا ہے، جس کیلئے تاریخوں کا اعلان بھی کیا جارہا ہے۔

اپنے ایک بیان میں مرکزی امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہم 31 جولائی سے کراچی میں دھرنے کا آغاز کریں گے۔ لاہور کے ذمہ داران کیلئے دھرنے کا اعلان کل کیا جائے گا۔

بیان میں امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جمعہ کے روز پشاور میں بھی دھرنے کا آغاز ہوسکتا ہے۔ کوئٹہ میں بھی دھرنے کا اعلان جلد کریں گے۔ جب چاہیں گے ڈی چوک اسلام آباد اور پارلیمنٹ کے باہر بھی دھرنا دیں گے۔

امیر جماعتِ اسلامی نے کہا کہ حکومت کہتی ہے کہ کسی بیوروکریٹ کو مفت بجلی نہیں ملتی، جھوٹ بولتے ہیں۔ کیا ان کو فری پیٹرول نہیں ملتا؟ ہم گاڑیاں بھی چھوٹی کرائیں گے اور فری پیٹرول بھی ختم کرائیں گے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اب یہ قوم کیپسٹی چارجز نہیں دے گی۔ یہ تحریک رُکنے والی نہیں۔ ابھی تو صرف دھرنے کا اعلان کیا ہے۔ ابھی تو ہڑتال کا آپشن باقی ہے۔ ہڑتال ہوگی تو کسان، تاجر اور مزدور سب باہر نکلیں گے۔

Related Posts