اسلام آباد: اسکولوں کی تعطیلات میں توسیع کی تاریخ بدل دی گئی ہے، اب تمام تعلیمی ادارے اگست کی مقررہ تاریخ کی بجائے نئی تاریخ کو کھلیں گے۔ نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ وفاقی وزارتِ تعلیم نے گرمی کی شدت اور حبس کی لہر کے پیش نظر وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں بھی چھٹیوں کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔
وفاقی حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت تمام سرکاری تعلیمی ادارے 15 کی بجائے 5اگست کو کھلیں گے۔ سرکاری اسکولوں میں تعطیلات کی توسیع سے متعلق نوٹیفکیشن میں تفصیلات مہیا کی گئی ہیں۔
قبل ازیں وزارتِ تعلیم کی جانب سے گرمی اور برسات کے امکان پر اسکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ وزارتِ تعلیم کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں 14 اگست سے ہم نصابی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
وزارتِ تعلیم کا کہنا تھا کہ تمام سرکاری و نجی اسکولز جشنِ آزادی کے متعلق پروگرامز منعقد کریں گے جبکہ سندھ میں نئے تعلیمی سال کا آغاز 15اگست سے ہوگا۔ خیال رہے کہ سندھ میں جون جولائی کی چھٹیوں کے بعد اسکولز کھلنے کی تاریخ یکم اگست مقرر کی گئی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








