فچ نے 7ماہ بعد پاکستان کی معاشی ریٹنگ بہتر کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

معاشی ریٹنگ
(فوٹو: آن لائن)

نیو یارک: معاشی درجہ بندی پر آگہی دینے والے  ادارے فچ نے 7 ماہ بعد پاکستان کا درجہ ٹرپل سی پلس کر دیا ہے، جس سے ملک کی معاشی ریٹنگ بہتر ہوگئی۔ 

تفصیلات کے مطابق فچ ریٹنگ میں دسمبر 2023 سے پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی تھی۔اس حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا درجہ ٹرپل سی پلس کیا گیا ہے، درجہ بندی میں بہتری کی وجہ آئی ایم ایف سے معاہدے کو قرار دیا گیا۔

اعلامیے میں فچ حکام کا کہنا ہے کہ درجہ بندی میں بہتری کی اہم وجہ آئی ایم ایف کا نیا قرض پروگرام ہے ، آئی ایم ایف نے پاکستان کو 7ارب ڈالر قرض دینے کی یقین دہانی کرائی، جس سے پاکستان کی کریڈٹ ریڈنگ بہتر ہوئی ہے۔

فچ ریٹنگ کے اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ دسمبر 2023 سے پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی تھی، پاکستان کی ریٹنگ 7 ماہ کے بعد بہتر کی گئی ہے۔واضح رہے کہ ریٹنگ بہتر ہوجانے کے بعد بین الاقوامی برادری میں پاکستان کی ساکھ میں اضافے کی توقع کی جارہی ہے۔

عالمی میڈیا کا کہنا ہے  کہ کریڈٹ ریٹنگ بہتری سے پاکستان کا بین الاقوامی مارکیٹ میں اعتماد بحال ہوگا اور عالمی مالیاتی ادارے قرض دینے میں پاکستان پر اعتماد کریں گے، کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہونے سے عالمی مارکیٹ بانڈز کا اجرا بھی بہتر ہوگا جس سے معاشی صورتحال بہتر ہوگی۔

Related Posts