راہول گاندھی کی معمولی حرکت نے غریب موچی کی زندگی بدل دی

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو زی نیوز

یہ تو آپ جانتے ہی ہیں کہ بھارتی وزیر اعظم ماضی میں چائے بناکر بیچتے تھے، چائے والے کے بعد اب بھارت میں ایک موچی کی دھوم مچی ہوئی ہے جس کی مقبولیت کی وجہ مودی کے سخت جاں حریف کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی ایک معمولی حرکت بنی ہے۔

موقر آج نیوز نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ کلکتہ میں پوروانچل ایکسپریس وے کے قریب ایم ایل اے نگر چوراہے پر موچی رامچیت کی دکان پر لوگوں کی خاص بھیڑ دیکھی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 26 جولائی کے بعد موچی رامچیت اچانک مشہور ہو گئے۔ کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی رامچیت کی دکان پر آمد کے بعد ان کی زندگی بدل گئی۔

رامچیت کی دکان پر آکر راہول گاندھی نے جوتے اور چپل کی سلائی کی تھی۔ رامچیت کو ہاتھ سے سلائی کرتا دیکھ کر راہول گاندھی نے ان کو سلائی مشین کا تحفہ پیش کیا۔ حالانکہ بجلی کی کمی کی وجہ سے رامچیت ابھی تک اسے استعمال کرنے کے قابل نہیں ہیں۔

اب رامچیت کو لاکھوں اور کروڑوں کے آفرز مل رہے ہیں۔ لوگ انہیں فون کر رہے ہیں اور راہل گاندھی کے ہاتھوں سے سلی گئی چپل اور جوتے بیچنے کی پیشکش کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ رامچیت کے لیے راہول گاندھی کا دیا گیا تحفہ ان کے لیے انتہائی قیمتی ہے۔ کوئی انہیں ایک کروڑ بھی دے تو نہیں بیچیں گے۔

رامچیت نے بتایا کہ وہ انہیں فریم کر کے دکان میں لگوا دیں گے۔ جب تک وہ زندہ ہیں اسے اپنی آنکھوں کے سامنے رکھیں گے۔

Related Posts