لاہور کے علاقے سبزہ زار میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے رائیڈ بُک کرنے والی خاتون کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
ذرائع ابلاغ پر سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق پولیس ایف آئی آر میں متاثرہ خاتون نے موقف اپنایا ہے کہ اس نے اِن ڈرائیو ایپ سے گاڑی کروائی اور سہیلی کے گھر کراچی پلی پہنچی تو ڈرائیور نے مجھے اُتار کر پانی مانگا، پانی لینے جانے لگی تو ڈرائیور بھی گھر میں گھس آیا اور مجھے پکڑ کر زیادتی کا نشانہ بنادیا۔
ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا ہے کہ سہیلی کی موجودی میں ڈرئایور نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں میرے والدین بھی وہاں آگئے جنہوں نے اُسے مارا پیٹا اور پھر جانے دیا تاکہ میری عزت کا معاملہ خراب نہ ہو۔
دوسری جانب پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








