عوام گاڑیوں کا ٹیکس اب ایزی پیسہ کے ذریعے بھی جمع کرا سکیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو پاک میڈیا

حکومت سندھ نے شہریوں کی سہولت کے لیے گاڑیوں کے ٹیکس آن لائن جمع کروانے کی سہولت کا آغاز کردیا۔ 

صوبائی محکمہ ایکسائز کی جانب سے  جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گاڑیوں کے سالانہ ٹیکسز اب آن لائن بھی جمع کیے جا سکیں گے اور شہری اب بینک کے ساتھ ساتھ ایزی پیسہ اور جاز کیش  سے بھی ٹیکس جمع کروا سکیں گے۔

صوبائی محکمہ ایکسائز کا موٹر وہیکل ونگ کیش جمع کرنے کے بجائے صرف پی ایس آئی ڈی جاری کرے گا، نوٹیفکیشن کا اطلاق 5 اگست 2024 سے ہوگا۔

Related Posts