مہنگائی کے خلاف جماعتِ اسلامی کے دھرنے کا 14واں روز، مطالبات تسلیم

تازہ ترین

تازہ ترین

جماعتِ اسلامی
(فوٹو: ڈان)

راولپنڈی میں مہنگائی کے خلاف جماعتِ اسلامی کے دھرنے کا آج 14واں روز ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت نے مظاہرین کے متعدد مطالبات تسلیم کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق جماعتِ اسلامی نے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں 14روز سے مہنگی بجلی اور افراطِ زر کے خلاف دھرنا دے رکھا ہے۔ امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن دھرنے کی قیادت کر رہے ہیں، حکومت کے ساتھ مذاکرات کا آج پانچواں دور ہوگا۔

بدھ کے روز سرکاری کمیٹی اور جماعتِ اسلامی کے مابین مذاکرات کا چوتھا دور مکمل ہوا جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے جماعتِ اسلامی کے مطالبے کو حکومت کا ایجنڈا قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہت سے معاملات پر اتفاق ہوگیا ہے۔

وزیرِ اطلاعات و نشریات نے کہا کہ بعض معاملات تحریری طور پر طے ہوگئے، مزید معاملات پر اتفاقِ رائے ہونا باقی ہے۔ وزیراعظم کا ایجنڈا ہے کہ بجلی کی قیمتیں کم کی جائیں۔ جماعتِ اسلامی کے ساتھ مزید ایک نشست کریں گے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ “مارچ جماعتِ اسلامی کا حق ہے، سیالکوٹ میں جماعتِ اسلامی کے گرفتار کارکنان رہا ہوگئے ہیں”۔ دریں اثنا نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ شیڈول کے مطابق جمعرات کو جماعتِ اسلامی مارچ کرے گی۔

Related Posts