چہرہ مسخ، کتے کے کاٹنے کے بعد لڑکی کی ناک پر بال اُگ آئے

تازہ ترین

تازہ ترین

ناک پر بال
(فوٹو: آن لائن)

والد کے پالے ہوئے گھریلو کتے کے خوفناک حملے کے نتیجے میں جواں سال لڑکی کی ناک پر بال اُگ آئے، جن کے نتیجے میں چہرہ مسخ ہوگیا۔

متاثرہ لڑکی ٹرینیٹی رولز کے والد نے گھر میں ایک کتا پال رکھا تھا جس کا نام آئرش رکھا گیا۔ آئرش عام طور پر نرم مزاج کتا تھا جو ٹرینٹی رولز سے مانوس بھی تھا اور وہ اس کی دیکھ بھال کیا کرتی تھی لیکن سال 2023 میں والد سے تلخ کلامی کے بعد کتا مشتعل ہوگیا تھا۔

ٹرینیٹی رولز کا کہنا ہے کہ آئرش نے اس وقت مجھ پر حملہ کیا جب میں اٹھ کر جانے لگی۔ کتے نے ناک پر کاٹ لیا جسے میں نے پکڑ کر دور پھینکنے کی ناکام کوشش کی، لیکن بہت جلد ہی کتے نے مجھے چھوڑ دیا۔ کتے کے حملے سے ناک کے علاوہ چہرہ، کان اور بازو بھی متاثر ہوئے تھے۔

حملے سے متاثرہ ٹرینیٹی رولز کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹرز نے شدید زخمی ناک کی متعدد سرجریز کیں۔ پیشانی کے اوپری حصے سے کھال نکال کر ناک پر ٹرانسپلانٹ کردی، جس سے چہرے کی خوبصورتی بحال ہوئی لیکن کچھ ہی روز بعد ناک پر بال اُگنے لگے۔

سرجری زدہ ناک پر ٹرانسپلانٹ کی گئی کھال پر اگنے والے بالوں نے ٹرینٹی رولز کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا۔ ٹک ٹاک پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں ٹرینٹی رولز کا کہنا ہے کہ میری ناک پر بال بڑھ رہے ہیں، سوشل میڈیا صارفین نے بال ہٹوانے کیلئے لیزر کا مشورہ دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرینٹی رولز کی چار سرجریز ہوگئی ہیں جبکہ ڈاکٹرز 6 سرجریز کا مشورہ دے چکے ہیں اور ناک کی حالت پہلے سے کافی بہتر بتائی جارہی ہے۔ ٹرینیٹی رولز نے سوشل میڈیا صارفین کی نیک تمناؤں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

 

Related Posts