فلسطینیوں کو بھوکا مارنے کا بیان، اقوامِ متحدہ اور عالمی رہنماؤں کی سخت مذمت

تازہ ترین

تازہ ترین

فلسطینیوں کو بھوکا
(فوٹو: رائٹرز)

اقوامِ متحدہ اور عالمی رہنماؤں نے اسرائیلی وزیر خزانہ کی جانب سے جنگ سے تباہ حال غزہ کے شہریوں کو بھوکا مارنے سے متعلق بیان کی سختی سے مذمت کی ہے۔

آج سے 2 روز قبل اسرائیلی وزیر خزانہ نے کہا کہ یرغمالیوں کی واپسی تک غزہ کے شہریوں کو بھوکا رکھنا منصفانہ اور اخلاقی ہوسکتا ہے، دنیا میں کوئی بھی ہمیں 20 لاکھ افراد کو بھوکا مارنے کی اجازت نہیں دے گا۔ اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر نے بیان کی مذمت کی۔

اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا کہ شہریوں کو جنگی مقاصد کیلئے بھوک سے مارنا جرم ہے۔ معصوم شہریوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات قابلِ مذمت ہیں۔ اس قسم کے بیانات پر قانون کے مطابق سزا دینا ہوگی۔

فلسطینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی عدالتِ انصاف نسل کشی کی حمایت پر اسرائیلی وزیر خزانہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرے۔ آسٹریلین وزیر خارجہ نے کہ اسرائیلی وزیر خزانہ کے بیان کی مذمت کی اور کہا کہ شہریوں کو جان بوجھ کر بھوکا رکھنا جنگی جرم ہے۔

فرانسیسی وزارتِ خارجہ نے بھی بیان کو قابلِ مذمت قرار دیا۔ دوسری جانب یورپی یونین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر کا بیان عالمی قوانین اور انسانیت کے بنیادی اصولوں کی توہین کے مترادف ہے۔دریں اثناء برطانوی سیکریٹری خارجہ توقع ظاہر کی کہ بیان واپس لے لیا جائے گا۔

Related Posts