طلبہ کی دھمکی کام کرگئی، بنگلہ دیشی چیف جسٹس مستعفی

تازہ ترین

تازہ ترین

بنگلہ دیشی چیف جسٹس
(فوٹو: آن لائن)

ڈھاکہ: طلبہ تحریک کی دھمکی کام کرگئی، بنگلہ دیشی چیف جسٹس عبید الحسن نے استعفا دے دیا ہے۔

بنگلہ دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈھاکہ میں سیکڑوں مظاہرین کی جانب سے سپریم کورٹ کے گھیراؤ کے بعد چیف جسٹس عبید الحسن کو 1 گھنٹے میں استعفیٰ دینے کا کہا گیا۔ الٹی میٹم کے تحت مظاہرین ججز کی رہائش گاہوں پر حملہ کرنے والے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیشی چیف جسٹس آج شام کو صدر سے مشاورت کے بعد استعفیٰ پیش کر دیا۔  میڈیا کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس عبید الحسن نے دونوں ڈویژنل ججز کے ساتھ فل کورٹ میٹنگ میٹنگ طلب کی جسے عدالتی بغاوت کا نام دیا گیا۔

طلبہ تحریک قیادت نے فل کورٹ میٹنگ بلانے کو بغاوت قرار دیتے ہوئے ہائیکورٹ کے محاصرے کا اعلان کیا۔ چیف جسٹس نے طلبہ احتجاج کے پیشِ نظر فل کورٹ اجلاس ملتوی کرکے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کے مرکزی بینک کے گورنر عبدالرؤف گزشتہ روز اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے، انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر عہدے سے استعفیٰ دیا تاہم اس سے قبل بھی بینک کے متعدد اہلکاروں سے استعفے لیے جاچکے ہیں۔

Related Posts