بھارت کی بولڈ اور متنازع اداکارہ عرفی جاوید نے اپنی نازیبا تصاویر لیک ہونے کے حوالے سے اظہار خیال کیا ہے۔
عرفی جاوید اپنے عجیب و غریب فیشن سینس اور بے باک انداز کی بدولت اکثر و بیشتر خبروں میں رہتی ہیں، ایسے میں عرفی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ان کی نازیبا تصاویر لیک ہونے کی خبریں بھی سامنے آئیں۔
حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عرفی جاوید نے بتایا کہ ان کی ذاتی اور نازیبا تصاویر کووڈ وبا کے بعد لیک ہوئیں، اس وقت کسی نے میرا اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ ہیک کر لیا تھا۔
عرفی جاوید کے مطابق میری تمام تصاویر اس وقت میموریز میں safe تھیں جو میری غلطی تھی، اسی غلطی کی وجہ سے میری تمام پرائیویٹ تصاویر لیک ہو گئیں۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ اس کے بعد کسی نے میری پرائیویٹ تصاویر اسٹوری پر پوسٹ کر دیں لیکن جیسے ہی مجھے اس بات کا علم ہوا میں نے انہیں فوراً ڈیلیٹ کر دیا تاہم تب تک بہت سے لوگ اس اسٹوری کے اسکرین شاٹس لے چکے تھے، یہی وجہ تھی کہ میری پرائیویٹ تصاویر وائرل ہو گئیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








