حوثیوں کی بڑی کارروائی، یمن میں گھسنے والے 70 اسرائیلی کمانڈوز قتل کردیے

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو این بی سی

ایک سابق امریکی فوجی افسر نے اطلاع دی ہے کہ حال ہی میں یمن میں داخل ہونے والے 70 اسرائیلی اور امریکی کمانڈوز کو حوثیوں نے مار ڈالا ہے۔

امریکی فوج کے سابق کرنل ڈگلس مک گریگر کا کہنا ہے کہ چند امریکی فوجی بھی مارے گئے ہیں۔ ان کمانڈوز کو یمن میں داخل ہونے میں کچھ خاص مشکل پیش نہیں آئی۔

موقر معاصر آج نیوز نے ایک ایرانی ویب سائٹ کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ڈگلس مک گریگر نے بتایا کہ یمنی فورسز کو ایک روسی سیٹلائٹ نے اسرائیلی اور امریکی کمانڈوز کے داخل ہونے سے باخبر کیا اور اُس کی دی ہوئی اطلاعات کی روشنی ہی میں یمن کی حوثی فورسز نے کارروائی کی۔

ایران پریس کے مطابق ڈگلس مک گریگر نے بتایا کہ روس کے سیٹلائٹس نے ایرانی حکام کو مطلع کیا تو انہوں نے معلومات یمنی فورسز تک پہنچائیں۔

ڈگلس مک گریگر کا کہنا ہے کہ یمن کے حوثی سخت جان ہوتے ہیں اور میدان میں اُن سے مقابلہ کرنا آسان نہیں۔

ڈگلس مک گریگر کا کہنا ہے کہ یمن میں داخل ہونے والے تمام اسرائیلی اور امریکی فوجی مارے گئے۔ میں نے مرنے والوں کی فوٹیج دیکھی ہے۔ ان میں اسرائیلی زیادہ ہیں۔

Related Posts