طالبان حکومت نے دہائیوں سے بند سرکاری فیکٹری دوبارہ فعال کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو افغان اسلامک پریس

افغانستان کی طالبان حکومت نے 56 سال قبل بننے والی بند سرکاری فیکٹری دوبارہ فعال کردی۔

افغانستان کے صوبہ ہلمند کے دار الحکومت لشکرگاہ میں 56 سال قبل قائم ہونے والی ہلمند گورنمنٹ کاٹن اینڈ ویجیٹیبل آئل فیکٹری نے مرمت کے بعد دوبارہ کام شروع کر دیا ہے۔
طالبان حکام کے مطابق یہ فیکٹری بد امنی کی وجہ سے دہائیوں سے غیر فعال رہ گئی تھی تاہم امارت اسلامیہ کے اقتدار میں آنے کے بعد اس کے خراب شدہ پرزہ جات کی مرمت کر دی گئی اور آج سے فیکٹری نے دوبارہ کام شروع کر دیا۔
مذکورہ سرکاری کمپنی کی افتتاحی تقریب میں کابینہ کے متعدد ارکان اور مقامی عہدیداروں نے شرکت کی۔ وزیر اقتصادیات قاری دین محمد حنیف نے فیکٹری کی افتتاح کے بارے میں کہا کہ 20 سال تک جارحیت پسندوں نے ملک کو تباہ کیا، لیکن اب امارت اسلامیہ نے ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے اقدامات شروع کیے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی ہلمند کے رہائشیوں نے مذکورہ فیکٹری کے دوبارہ فعال ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور حکومت سے اسی طرح کے دیگر منصوبوں پر عمل درآمد کی درخواست کی ہے۔
یاد رہے کہ اس وقت ہلمند میں 100 سے زائد مختلف فیکٹریاں ہیں جو معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں۔

Related Posts