ماسکو: اسرائیل کا غزہ پر ظلم و ستم جاری ہے، روس نے غزہ میں حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔روسی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ اسرائیل منظم طریقے سے شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی حملوں میں ہزاروں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی حملے غزہ جنگ بندی کی بین الاقوامی کوششوں کو سبوتاژ کر رہے ہیں۔
دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے التابعین اسکول پر وحشیانہ حملے سے واضح کر دیا کہ وہ کسی عالمی اور اخلاقی اصولوں کا پابند نہیں۔عالمی برادری میں شامل دیگر ممالک نے بھی اسرائیلی اقدامات کی سختی سے مذمت کی۔
ؒخیال رہے کہ غزہ جنگ میں امریکا اسرائیل کا ساتھ دے رہا ہے تاہم سعودی عرب، ترکیہ، برطانیہ اور دیگر ممالک نے بھی اسکول پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جبکہ قطر نے پناہ گزین اسکول پر حملے کی عالمی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
ادھر حماس کے نائب سربراہ خلیل الحیا نے عرب اور اسلامی ممالک سے اسرائیل کے خلاف متحد ہونے اور اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔تشویشناک طور پر بہت سے اسلامی ممالک تاحال اسرائیلی پراڈکٹس کا استعمال کر رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








