کس نے کہا بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آئیگی؟بھارتی کرکٹ بورڈ کا چیمپیئنز ٹرافی سے متعلق اہم اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

BCCI opens up on India visiting Pakistan about Champions Trophy

بھارتی کرکٹ بورڈ کےسیکریٹری جے شاہ نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اگلے سال فروری میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان کے دورے کے امکان کے بارے میں اہم اعلان کردیا ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 فروری سے مارچ تک پاکستان میں منعقد ہوگی تاہم ٹورنامنٹ میں بھارت کی شرکت غیر یقینی ہے کیونکہ بی سی سی آئی نے ملک کے دورے کے لیے حکومت سے اجازت طلب کی ہے۔

ایک بھارتی خبر رساں ادارے کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں جے شاہ سے چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت کے پاکستان آنے کے امکان کے بارے میں سوال کیا گیا۔

جے شاہ نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ “ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ،” انہوں نے کہا اور اس بات پر زور دیا کہ بی سی سی آئی صورتحال کا جائزہ لے گا اور مناسب وقت پر جواب دیگا۔

انہوں نے کہا کہ “ابھی تک کوئی موقف نہیں ہے۔ جب پل آئے گا تو ہم اسے عبور کر لیں گے،‘‘ ۔

یاد رہے بھارتی میڈیا میں بی سی سی آئی کے ایک ذریعے کے حوالے سے خبریں سامنے آئی تھیں کہ بھارتی ٹیم آئندہ آئی سی سی ایونٹ کے لیے پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی۔

مزید رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی بورڈ نے باضابطہ طور پر دبئی اور سری لنکا کو ہندوستان کے میچوں کی میزبانی کے ممکنہ مقامات کے طور پر تجویز کیا ہے تاہم بھارتی بورڈ کے سیکریٹری نے دورہ پاکستان سے متعلق اب تک میڈیا پر چلنے والی تمام خبروں کی تردید کردی ہے۔

Related Posts