وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ یوم آزادی پر علامہ اقبال کے مزار پر حاضری کے دوران کتاب میں اپنے خیالات لکھتے ہوئے اردو میں لکھنے کے لیے جدوجہد کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
سوشل میڈیا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اردو لکھنے کی مہارت سے متاثر نظر نہیں آیا اور ویڈیو آن لائن شیئر ہوتے ہی انہیں ٹرول کرنا شروع کر دیا۔

قبل ازیں یوم آزادی کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے 77ویں یوم آزادی پر قوم کو آزادی کی نعمت ملنے پر مبارکباد دی۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اکثر سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر رہتی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے حامی مریم نواز کو کسی نہ کسی بات پر ہدف تنقید بناتے ہیں۔
جشن آزادی کے موقع پر مریم نواز کی علامہ اقبال کے مزار پر حاضری اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کرنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو ایک بار پھر ان پر تنقید کا موقع فراہم کردیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








