بندش سے تو سب پریشان ہیں لیکن، جانتے ہیں ملک میں انٹرنیٹ کب بحال ہوگا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Internet is likely to be fully restored in the country soon
(فوٹو؛ فائل)

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز کی سست رفتار کی شکایات کا جواب دیدیا، آئندہ چند روز میں ملک میں انٹرنیٹ کی بحالی متوقع ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس پلوشہ خان کی زیر صدارت ہوا۔سینیٹر افنان اللہ اور سینیٹر ہمایوں سمیت کمیٹی کے اراکین نے انٹرنیٹ کی کم رفتار کی وجہ سے پاکستان سے کئی ای کامرس پلیٹ فارمز کے جانے کی شکایت کی۔

سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ صارفین واٹس ایپ پر میڈیا فائلیں اپ لوڈ یا ڈاؤن لوڈ کرنے سے قاصر ہیں۔سینیٹر ہمایوں نے اجلاس میں شریک پی ٹی اے اور وزارت آئی ٹی کے حکام سے کہا کہ آپ لوگوں نے کاروباری سرگرمیاں تباہ کر دی ہیں۔

سیکریٹری آئی ٹی نے کہا کہ انٹرنیٹ سروسز کا مسئلہ وائی فائی سروسز پر نہیں سیلولر نیٹ ورکس سے متعلق ہے جبکہ پی ٹی اے کے اہلکار نے کہا کہ انہیں ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار کم ہونے کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

یاد رہے کہ حکومت نے سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے اور انٹرنیٹ ٹریفک کو ریگولیٹ کرنے کے لیے فائر وال لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔ فائر وال ڈیپ پیکٹ انسپیکشن (DPI) ٹیکنالوجی سے لیس ہے، جس سے ساتویں پرت تک ڈیٹا کی نگرانی کی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں فائر وال منصوبے پر کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے اور آئندہ دو سے تین روز میں ملک میں انٹرنیٹ کی مکمل بحالی کا امکان ہے۔

Related Posts