پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ۔۔ چند روز میں بجلی کتنی سستی؟ محمود مولوی نے اہم پیشگوئی کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

Mahmood Moulvi predicted that electricity will be cheap in few days

کراچی:استحکام پاکستان پارٹی سندھ کے صدر و سابق رکن قومی اسمبلی محمود مولوی نے قوم کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ جلد بجلی کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کا اعلان ہونے والا ہے۔

سابق رکن قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ حکومت بجلی کے قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے، جلدقوم کوبہت بڑی خوشخبری ملے گی۔

محمود مولوی نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ صنعتی سیکٹر کی بقاء کے لیے بھی بجلی کی قیمتوں میںکمی ناگزیرہے۔

بجلی کے بلوں میں کمی سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا، عوام اور تاجروں کے مسائل میں کمی آئے گی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بغیر پاکستان کی صنعت ترقی نہیں کرسکتی اور اگلے چند دنوں میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری ملے گی۔

اسلام آباد میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقتدار کی کشمکش، سازشیں اور اپنی غلطیوں کی وجہ سے77 سال کا سفر قابل رشک نا تھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ آج مہنگائی ہے، بجلی کے بلوں اور دیگر مسائل سے لوگ پریشان ہیں مگر ملک میں سب اچھا نہیں ہے تو سب برا بھی نہیں ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں میں کمی کے بغیر پاکستان کی صنعت ترقی نہیں کرسکتی، برآمدات نہیں بڑھ سکتی، اگلے چند دنوں میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری ملے گی اور چند دن میں قوم سے خطاب کرکے 5 سالہ معاشی پلان پیش کرونگا۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر توانائی ناصر شاہ بھی بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق بیانات جاری کرچکے ہیں اور آج وفاقی وزیر اطلاعات نے بھی جلد وزیراعظم کے قوم سے خطاب میں بجلی سستی ہونے کا عندیہ دیا ہے۔

Related Posts