کویت کی ہانگ کانگ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں شکست، میچ کی مکمل تفصیلات

تازہ ترین

تازہ ترین

Kuwait defeated Hong Kong

ملائیشیا میں جاری سہ ملکی سیزیز کے چوتھے میچ میں کویت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں ہانگ کانگ کو شکست دیدی۔

کوالالمپور میں ہونے ہونے والے ملائیشیا ٹرائی نیشن ٹی ٹوئنٹی کپ 2024 کے چوتھے میچ میں کویت نے ٹاس جیت کر ہانگ کانگ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

ہانگ کانگ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بناکر کویت کو 145 رنز کا ٹارگٹ دیا۔کویت نے مقررہ ہدف میچ کے آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے ہانگ کانگ کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی۔

ہانگ کانگ کے کپتان نزاکت خان 61، بابر حیات27 اور اعزاز خان 25 رنز بناکر نمایاں رہے، کویت کے محمد شفیق اور شیراز خان نے 2 جبکہ یاسین پٹیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

کویت کی طرف سے راجیوا سندوروان 42، بلال طاہر 38 اور چنٹو انٹو 15 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ہانگ کانگ کے احسان خان نے 4 اور انیس خان اور یاسم مرتضیٰ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Related Posts