علیزے شاہ اور عفان وحید نئے ٹی وی سیریل میں ایکساتھ اداکاری کیلئے تیار

تازہ ترین

تازہ ترین

علیزے شاہ
(فوٹو: آن لائن)

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ اور اداکار عفان وحید نئے ٹی وی سیریل میں ایک ساتھ نظر آنے کیلئے تیار ہیں۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں ڈیوا میگزین پاکستان کا کہنا ہے کہ عفان وحید اور علیزے شاہ گرین انٹرٹینمنٹ پر پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے اور اپنی خوبصورت اداکاری کے جلوے بکھیریں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)

خیال رہے کہ اس سے قبل عفان وحید پردیس، دلآویز، بندش 2 اور مہر ماہ میں بالترتیب عباد، سکندر سمیر اور روحیل کے کرداروں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں جنہیں بے حد پسند کیا گیا۔

دوسری جانب علیزے شاہ بھی ٹی وی سیریلز کی ابھرتی ہوئی فنکارہ ہیں جو اس سے قبل متعدد ٹی وی سیریلز میں اداکاری کرچکی ہیں جن میں 2019 کا عہدِ وفا، 2018 کا دل موم کا دیا اور 2019 کا ڈرامہ سپر اسٹار شامل ہیں۔

دونوں کے ایک ساتھ ایک ہی ڈرامے میں جلوہ گر ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے مختلف تبصرے کیے ہیں۔ ایک مداح کا کہنا ہے کہ دونوں فنکاروں کی نئے ڈرامے میں ایک ساتھ اداکاری کا انتظار رہے گا۔

 

Related Posts