بابر اعظم کی ناقص کارکردگی، کیا پاکستان بنگلہ دیش سے ہارجائیگا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

بابر اعظم
(فوٹو: اسکرول اِن)

راولپنڈی: بابر اعظم سمیت قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے باعث بنگلہ دیش سے شکست قریب آگئی، سوشل میڈیا صارفین نے بابر اعظم پر تنقید شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں بنگلہ دیش کے خلاف 6وکٹس کے نقصان پر 448رنز بنا کر اننگز ڈکلیر کردی تھی۔ اس کے بعد بنگلہ دیش نے پہلی اننگز کیلئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

بنگلہ دیش کی ٹیم نے پہلی اننگز کیلئے 565 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں قومی کرکٹ ٹیم بری طرح لڑکھڑا گئی۔ پہلی اننگز میں صفر پر آؤٹ ہونے والے بابر اعظم  دوسری اننگز میں بھی صفر پر آؤٹ ہوتے ہوتے بچے۔

اس کے بعد بھی بابر اعظم قومی ٹیم کیلئے زیادہ رنز نہ بنا سکے اور صرف 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ قومی ٹیم کے اوپنرز پہلے ہی 37 اور 1 رن بنا کر پویلین لوٹ چکے تھے۔ کپتان شان مسعود کا بیٹ بھی خاموش نظر آیا۔

کپتان شان مسعود قومی ٹیم کیلئے صرف 14رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ سعود شکیل پہلی اننگز کی شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار نہ رکھ سکے اور صفر پر آؤٹ ہوگئے تاہم محمد رضوان اس وقت کریز پر موجود ہیں۔

تشویشناک طور پر قومی کرکٹ ٹیم نے صرف 125رنز بنائے ہیں اور اس کی 8 وکٹس گر چکی ہیں۔ بنگلہ دیش کے 565 رنز کے جواب میں قومی ٹیم صرف 12رنز کی لیڈ حاصل کرسکی ہے اور اس کی صرف 2وکٹس باقی ہیں۔

 

Related Posts