دہشت گردی کا ایک اور واقعہ، شمالی وزیرستان میں دھماکے سے جانی نقصان

تازہ ترین

تازہ ترین

دھماکے سے جانی نقصان
(فوٹو: آن لائن)

پشاور: شمالی وزیرستان میں دھماکے سے جانی نقصان ہوا ہے۔ واقعے کو دہشت گردی کا نتیجہ قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے سب ڈویژن رزمک میں بم دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے باعث 4افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، جاں بحق اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیاجارہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردیا گیا جہاں دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو کیٹگری ڈی ہسپتال رزمک منتقل کردیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جائے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بلوچستان میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں 30 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔ دہشت گردی پر سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ مزید کارروائی جاری ہے۔

صوبہ  بلوچستان میں گزشتہ شب متعدد جگہوں پر دہشت گردوں نے بزدلانہ حملے کیے اور متعدد معصوم شہریوں کو قتل کردیا۔ 24 اور 25 اگست کی درمیانی شب بلوچستان میں متعدد مقامات کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے اور سکیورٹی فورسز نے مختلف کاروائیوں کے دوران 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ متعدد دہشت گرد  زخمی ہوگئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن دہشت گردوں کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

Related Posts