راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں محسوس کیے گئے۔ پشاور، بٹ گرام، مالا کنڈ، ہری پور، چارسدہ، مردان اور سوات کے گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن سے خوف و ہراس پھیل گیا۔
عوام کی بڑی تعداد زلزلے کے باعث کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئی۔ زلزلے کے جھٹکے کندیاں، سرگودھا، جھنگ، صوابی، شمالی وزیرستان، اپر دیر، ایبٹ آباد، شانگلہ ہل اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اس حوالے سے زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.4ریکارڈ کی گئی، اس کا مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن ہے جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 215 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








