سی پی ایل 2024 میں عجیب و غریب طریقے سے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹراعظم خان نے درد کی وجہ سے اپنی گردن پکڑ لی۔
گیانا ایمیزون واریئرز سی پی ایل 2024 کے دوران 169 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ان کی ٹیم 12 اوورز کے بعد 80 رنز پر پہلے ہی چار وکٹیں گنوا چکی تھی۔
اوپنرز اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے، رحمان اللہ گرباز زبردست موڈ میں نظر آئے لیکن جلدی واپس پویلین لوٹ گئے۔ عماد وسیم نے گرباز اور شمرون ہیٹمائر کی دو اہم وکٹیں لے کر واریئرز کو مشکل میں ڈال دیا۔
اس موقع پر اعظم خان اپنی ٹیم کو سہارا دینے کیلئے میدان میں اترے لیکن ناکام رہے اور کیپر بلے باز انتہائی عجیب و غریب انداز میں آؤٹ ہوئے۔
12ویں اوور کی تیسری گیند پر اعظم خان کریز سے باہر نکلے اور شمر اسپرنگر کی شارٹ پچ ڈلیوری کو شارٹ مارنے کی کوشش کی۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز نے گیند کی رفتار کا غلط اندازہ لگایا اور گیند ان کی گردن پرلگی جس کی وجہ سے وہ شدید تکلیف میں نظر آئے۔
بدقسمتی سے جب اعظم خان نے اپنے بلے سے گیند کو روکنے کی کوشش کی تو گیند اسٹمپ سے ٹکراگئی ۔
اعظم بے حد تکلیف میں تھے کیونکہ اپوزیشن کے کھلاڑی بھی پاکستانی اسٹار بلے باز کے لیے فکر مند تھے۔ فزیو کو میدان میں بلایا گیا اور ایسا لگ رہا تھا کہ اعظم خان کو سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے۔آخر کار وہ اپنے پیروں پر کھڑا ہوئے اور تکلیف کے ساتھ میدان سے واپس چلے گئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








