برقع پہن کر لڑکیوں کو چھیڑنے والے 4 ٹھرکی مرد دھر لیے گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو پروپاکستانی

لاہور میں برقع پہن کر خواتین کے روپ میں لڑکیوں کو چھیڑنے والے 4 ٹھرکی لڑکے دھرلیے گئے۔

واقعہ گلبرگ کے فیملی پارک میں پیش آیا، جہاں چار لڑکوں کا گینگ برقعے میں لڑکیوں کو ہراساں کر رہا تھا، اس دوران پٹرولنگ میں مصروف ڈولفن فورس کو خفیہ اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کی گئی۔

ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق برقع پوش نوجوان ساتھیوں سمیت فیملی پارک میں خواتین کو ہراساں کرتا تھا، معمول کی پٹرولنگ پر مامور ایف پی یو کو چند خواتین نے برقع پوش لڑکوں کے ہراسمنٹ کے متعلق آگاہ کیا تھا۔

ایف پی یو ٹیم نے فیملی پارک میں ریکی کر کے برقع پوش نوجوان و دیگر ساتھیوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق ملزمان ارتضٰی، نعمان، غلام مصطفیٰ، فراز کو تھانہ گلبرگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Related Posts